4 ستمبر، 2026، 12:51 PM

امریکی وزیر نے اپنا بیان واپس لے لیا؛ ایران جنگ میں 18 فوجیوں کی ہلاکت کا اعتراف

امریکی وزیر نے اپنا بیان واپس لے لیا؛ ایران جنگ میں 18 فوجیوں کی ہلاکت کا اعتراف

امریکی وزیر تجارت ہاورڈ لٹنک نے پہلے ایران کے خلاف جنگ میں کسی امریکی شہری یا فوجی کی ہلاکت سے انکار کیا تھا، تاہم بعد میں اپنے بیان پر معذرت کرتے ہوئے تسلیم کیا کہ جنگ کے دوران 18 امریکی فوجی ہلاک ہوئے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، امریکی وزیر تجارت ہاورڈ لٹنک نے ایران کے خلاف جنگ میں کسی امریکی شہری یا فوجی کی ہلاکت نہ ہونے سے متعلق اپنے سابقہ بیان سے دستبردار ہوتے ہوئے 18 امریکی فوجیوں کی ہلاکت کا اعتراف کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق، ہاورڈ لٹنک نے اس سے قبل ایک متنازع بیان میں دعویٰ کیا تھا کہ ایران کے خلاف جنگ کے دوران کوئی امریکی ہلاک نہیں ہوا۔ تاہم اس بیان پر شدید تنقید کے بعد انہوں نے اپنا مؤقف درست کرتے ہوئے کہا کہ ان کے بیان میں دو مختلف فوجی کارروائیوں کو آپس میں ملا دیا گیا تھا۔

لٹنک نے وضاحت کی کہ جب انہوں نے امریکیوں کی ہلاکت نہ ہونے کی بات کی تھی تو ان کے ذہن میں وینزویلا میں ہونے والی امریکی فوجی کارروائی تھی۔ ان کے مطابق اس کارروائی کے دوران کوئی امریکی فوجی ہلاک نہیں ہوا۔

تاہم امریکی وزیر تجارت نے واضح کیا کہ ایران کے خلاف جنگ کے دوران 18 امریکی فوجی ہلاک ہوئے ہیں۔

انہوں نے اپنے پہلے بیان کو غلطی قرار دیتے ہوئے اس پر معذرت بھی کی اور کہا کہ ان سے دونوں فوجی کارروائیوں کے حوالے سے غلط فہمی پیدا ہوئی تھی۔

اس سے قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھی اپنے وزیر تجارت کے اس دعوے کی تردید کی تھی کہ ایران جنگ میں کوئی امریکی فوجی ہلاک نہیں ہوا۔

ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر جاری ایک بیان میں کہا کہ لٹنک جب ایران جنگ میں کسی کے ہلاک نہ ہونے کی بات کر رہے تھے تو ان کے ذہن میں وینزویلا تھا۔

ٹرمپ نے اپنے بیان میں واضح طور پر اعتراف کیا کہ ایران کے خلاف جنگ میں 18 افراد ہلاک ہوئے۔

News ID 1941114

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha